سندھ میں کاروباری اوقات کی پابندی ختم؛ تاجروں کو بڑا ریلیف

Warning, stay alert!!! Big news has arrived for traders
سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کاروباری اوقاتِ کار پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ یہ فیصلہ تاجروں اور صنعتکاروں کی تجاویز اور مسائل کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔
اب کراچی، میرپور خاص، سکھر، حیدرآباد اور لاڑکانہ سمیت پورے سندھ میں مارکیٹیں اور بازار معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ فوڈ آؤٹ لیٹس، شادی ہالز اور مارکیز بھی بندش کے اوقات سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں — یعنی کاروباری مراکز اب بغیر کسی سرکاری رکاوٹ کے اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور سندھ حکومت ہمیشہ مشاورت، عوامی مفاد اور زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کیے جائیں گے جو معیشت اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ہوں۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک بھر میں مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث کاروباری طبقہ پہلے سے مشکلات کا شکار ہے۔ اوقاتِ کار کی پابندی ہٹنے سے نہ صرف تاجروں کی آمدن بہتر ہوگی بلکہ روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









