مجھے لاہور سے پکڑ کر لائے ہیں، جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے، انمول پنکی کا عدالت میں بیان

منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں دوبارہ پیش کیا گیا جہاں اس نے اپنے بیان میں کئی سنگین الزامات لگائے۔
عدالت میں پیش ہوتے ہی پنکی نے کہا کہ مجھے مارا گیا ہے، جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں اور میرے ساتھ ظلم ہوا ہے۔ جج نے اسے آرام سے بیٹھنے اور پانی پینے کی ہدایت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ سٹی کورٹ میں کوئی ہراساں نہیں کرے گا۔
پنکی نے بیان میں بتایا کہ مجھے 20 دن سے اٹھایا ہوا ہے، بوری بھر بھر کر منشیات میرے اوپر ڈالی گئی، 6 آدمی گاڑی میں ڈال کر لائے اور 15 دن بعد پولیس کے حوالے کیا گیا۔ اس نے الزام لگایا کہ زبردستی لوگوں کے نام کہلوائے جا رہے ہیں اور دھمکی دی جا رہی ہے کہ سب کچھ قبول کرو ورنہ فیملی کو اٹھا لیں گے۔
سب سے چونکا دینے والا بیان یہ تھا کہ پنکی نے کہا کہ اسے بنی گالہ کے ایک شخص کا نام لینے پر مجبور کیا جا رہا ہے، یہ الزام سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا سکتا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ جس گھر سے گرفتاری دکھائی گئی وہ اس کا اپنا گھر نہیں ہے۔
عدالت نے پرانے دونوں آرڈرز طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزمہ سے کیا تفتیش کی گئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ 11 مزید مقدمات درج کیے گئے، ملزمہ کی نشاندہی پر منشیات بھی برآمد ہوئی اور بغدادی تھانہ پولیس نے قتل کیس میں مزید ریمانڈ کی درخواست دی ہے۔
یہ مقدمہ اب محض منشیات تک محدود نہیں رہا — پنکی کے بیانات اور بنی گالہ کنکشن کے دعوے اسے ایک پیچیدہ اور حساس کیس بنا رہے ہیں۔ عدالت کا اگلا فیصلہ اس پورے معاملے کی سمت طے کرے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












