اتوار، 17-مئی،2026
اتوار 1447/11/30هـ (17-05-2026م)

پاکستان نے دنیا کی دوسری بڑی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی حاصل کر لی؛ وزیرِ خزانہ

16 مئی, 2026 15:14

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی ٹی وی کو انٹرویو میں اعلان کیا کہ پاکستان نے دنیا کی دوسری بڑی کیپیٹل مارکیٹ یعنی چین کی مقامی سرمایہ مارکیٹ تک پہلی بار رسائی حاصل کر لی ہے۔ پانڈا بانڈ کا اجراء پاکستان چین مالیاتی تعاون کا ایک نیا اور تاریخی باب ہے۔

پانڈا بانڈ وہ بانڈز ہوتے ہیں جو غیر ملکی ادارے چین کی مقامی مارکیٹ میں یوآن میں جاری کرتے ہیں۔ پاکستان کا یہ قدم اس بات کا اعتراف ہے کہ عالمی سرمایہ کار پاکستانی معیشت پر اعتماد کر رہے ہیں، وزیرِ خزانہ نے اسے پاکستان کی معاشی ساکھ پر عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیا۔

تجارتی محاذ پر بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان اب ایک چوتھائی تجارت آر ایم بی اور یوآن میں ہو رہی ہے۔ پانڈا بانڈ کا اجراء یوآن کی عالمی پذیرائی میں بھی معاون ثابت ہوگا جو چین کی ترجیح ہے۔

سی پیک فیز ٹو کے حوالے سے وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ اب توجہ کاروباری تعاون اور نجی سرمایہ کاری پر ہے۔ ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور پاکستان چین کی اقتصادی ترجیحات مکمل ہم آہنگ ہیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان نے معاشی استحکام برقرار رکھا — اور پانڈا بانڈ جیسا اقدام اس استحکام کی عالمی سطح پر تصدیق ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔