گرمی سے پریشان شہریوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

Weather department brings good news
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں موسم تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ کئی شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ سکتی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں رات کے وقت بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مری، گلیات اور قریبی پہاڑی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ان علاقوں میں موسم خوشگوار رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ پنجاب کے بعض اضلاع اٹک، میانوالی اور راولپنڈی میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کہیں کہیں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ شہریوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی موسم بدلنے کا امکان ہے۔ پشاور، سوات، کوہستان، کالام، دیر، چترال اور باجوڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ نوشہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، کوہاٹ، کرم اور پاڑہ چنار میں بھی بارش ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، مغرب سے ہوائیں 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








