منگل، 19-مئی،2026
منگل 1447/12/02هـ (19-05-2026م)

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے سینیئر پروڈیوسر راجن نے خودکشی کرلی

18 مئی, 2026 10:10

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے سینیئر فلم پروڈیوسر راجن انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 85 سالہ پروڈیوسر نے چنئی میں آدیار دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد فلمی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کے راجن اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ آدیار پل کے قریب پہنچ کر انہوں نے اپنے ڈرائیور کو گاڑی روکنے کی ہدایت دی۔ گاڑی رکتے ہی وہ باہر نکلے اور اچانک دریا میں چھلانگ لگا دی۔ ڈرائیور نے فوری طور پر ریسکیو اداروں اور پولیس کو اطلاع دی۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کافی دیر تک تلاش کا عمل جاری رکھا گیا۔ بعد ازاں حکام نے ان کی لاش دریا سے نکال لی۔ لاش کو ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کے راجن کا شمار تامل فلم انڈسٹری کے سینئر اور بااثر پروڈیوسرز میں ہوتا تھا۔ انہوں نے 1980 کی دہائی میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور کئی کامیاب فلمیں پروڈیوس کیں۔ فلم سازی کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہدایت کاری کے میدان میں بھی کام کیا۔ وہ فلم ڈسٹری بیوٹرز کی ایک معروف تنظیم کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔