پاسپورٹ گم ہونے پر سفری دستاویزات کیسے حاصل کریں؟

Important Update for Overseas Pakistanis
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے ای ٹریول ڈاکیومنٹ (ای ٹی ڈی) کے اجرا سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
حکام کے مطابق ای ٹی ڈی جاری کرنے کے لیے اب شناختی دستاویزات اور امیگریشن ریکارڈ کی مکمل تصدیق لازمی ہوگی۔ درخواست گزار کی شناخت اور قومی حیثیت کی جانچ پڑتال کے بغیر ای ٹریول ڈاکیومنٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق نادرا سے قومی شناختی کارڈ کی تصدیق ضروری قرار دی گئی ہے جبکہ امپاس سسٹم کے ذریعے مشین ریڈیبل پاسپورٹ یا مینوئل پاسپورٹ کی توثیق بھی لازمی ہوگی۔ اگر کسی درخواست گزار کے ریکارڈ میں تضاد پایا گیا تو معاملہ وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا تاکہ شہری کی قومی حیثیت کی دوبارہ تصدیق کی جا سکے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ای ٹی ڈی صرف انہی افراد کو جاری ہوگا جن کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تصدیق مکمل ہو جائے۔ تاہم اگر شناختی کارڈ درست ہو لیکن پاسپورٹ کی تصدیق نہ ہو سکے تو مخصوص حالات میں ای ٹی ڈی جاری کیا جا سکتا ہے۔
ادارے کے مطابق اگر دونوں دستاویزات کی تصدیق ممکن نہ ہو تو ای ٹریول ڈاکیومنٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر کسی شخص کے پاس شناختی کارڈ یا پاسپورٹ موجود نہ ہو تو وزارت داخلہ کی تصدیق کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
بیورو نے بتایا کہ ایف آئی اے کے سفری ریکارڈ اور امپاس ڈیٹا کے ذریعے بھی معلومات کی جانچ کی جائے گی۔ مینوئل پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے متعلقہ پاسپورٹ جاری کرنے والے دفتر سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ مکمل تصدیق ممکن بنائی جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












