منگل، 19-مئی،2026
منگل 1447/12/02هـ (19-05-2026م)

بارشوں کا سلسلہ کب شروع ہوگا؟ گرمی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

19 مئی, 2026 09:33

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں تیز آندھی، گرج چمک اور بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 23 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم اچانک تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم اور چکوال میں تیز بارش اور آندھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ بھکر، لیہ، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی مختلف مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گوجرانوالہ، حافظ آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ اور خوشاب میں بھی موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، نارووال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت گردونواح میں بادل برسنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادارے نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ متعلقہ اداروں کو نکاسی آب، ٹریفک روانی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کے قریب کھڑے ہونے سے بھی احتیاط برتی جائے۔ کسانوں کو بھی اپنی فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔