منگل، 19-مئی،2026
منگل 1447/12/02هـ (19-05-2026م)

ہونڈا سی ڈی 70 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

19 مئی, 2026 10:51

پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام شہری کے لیے نئی بائیک خریدنا کافی مشکل بنا دیا ہے۔

 اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بینک الفلاح نے اٹلس ہونڈا کے اشتراک سے ایک نئی بلاسود اقساطی اسکیم متعارف کروا دی ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے صارفین آسان ماہانہ اقساط پر مختلف ہونڈا موٹر سائیکلیں حاصل کر سکیں گے۔

بینک الفلاح کے مطابق اس اسکیم کا مقصد ایسے افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے جو ایک ساتھ بڑی رقم ادا نہیں کر سکتے۔ مہنگائی کے موجودہ دور میں بائیک روزمرہ سفر کی اہم ضرورت بن چکی ہے، اسی لیے یہ منصوبہ شہریوں کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس اقساطی اسکیم میں ہونڈا کے کئی مقبول ماڈلز شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں ہونڈا سی ڈی 70، ہونڈا سی جی 125 اور ہونڈا سی بی 150 ایف شامل ہیں۔ یہ موٹر سائیکلیں کم ایندھن خرچ کرنے، مضبوط انجن اور بہتر کارکردگی کی وجہ سے پاکستان بھر میں کافی پسند کی جاتی ہیں۔

ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت تقریباً ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے جبکہ اس کی ماہانہ قسط تقریباً 26 ہزار 650 روپے ہوگی۔ اسی طرح ہونڈا سی جی 125 کی قیمت تقریباً 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہے اور اس کی قسط قریباً 39 ہزار 750 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہونڈا سی بی 150 ایف یا سی جی 150 کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے بتائی گئی ہے جبکہ اس کی ماہانہ قسط تقریباً 76 ہزار 650 روپے ہوگی۔ بینک کے مطابق اقساط کی رقم منتخب پلان اور مدت کے مطابق تبدیل ہو سکتی ہے۔ صارفین 3 ماہ سے 36 ماہ تک کے پلان منتخب کر سکتے ہیں۔

بینک الفلاح نے واضح کیا ہے کہ یہ اسکیم بلاسود ہے، تاہم صارفین کو پروسیسنگ فیس اور حکومتی ٹیکس ادا کرنا ہوں گے۔ موٹر سائیکل کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہوگی جبکہ یہ پیشکش محدود مدت کے لیے رکھی گئی ہے۔

اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد بینک الفلاح کی برانچ، کریڈٹ کارڈ، ہیلپ لائن، ڈیجیٹل پلیٹ فارم یا منظور شدہ ہونڈا ڈیلرشپس کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست منظور ہونے کے بعد صارفین کو آسان طریقے سے موٹر سائیکل فراہم کی جائے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔