آئی فون میں بیٹری آئیکون کے نیچے یہ لائن کیوں نظر آتی ہے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

iPhone Hidden Battery Line Explained
آئی فون دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں اور اس کا انٹرفیس بھی کافی آسان سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اس میں ایک ایسا مفید فیچر موجود ہے جو اکثر صارفین کی نظر سے اوجھل رہتا ہے، اور وہ ہے “کنٹرول سینٹر”۔
یہ فیچر دراصل آئی فون کے مختلف شارٹ کٹس تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے۔ خاص طور پر لاک اسکرین پر یہ بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے کیونکہ فون ان لاک کیے بغیر بھی کئی اہم کام کیے جا سکتے ہیں۔
کنٹرول سینٹر کے ذریعے صارفین فلیش لائٹ آن کر سکتے ہیں، موبائل ڈیٹا آن یا آف کر سکتے ہیں، وائی فائی اور دیگر سیٹنگز تک فوری رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سب کام صرف ایک سوائپ سے ممکن ہو جاتے ہیں۔
اکثر صارفین کو معلوم نہیں ہوتا کہ لاک اسکرین پر بیٹری آئیکن کے نیچے موجود ایک بار دراصل کنٹرول سینٹر کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ یہ بار سیل سگنل سے شروع ہو کر بیٹری آئیکن تک جاتی ہے۔
اس بار کو نیچے کی طرف سوائپ کرنے سے کنٹرول سینٹر کھل جاتا ہے۔ یہ ایک آسان طریقہ ہے جس سے وقت بھی بچتا ہے اور فون استعمال کرنا مزید سہل ہو جاتا ہے۔
اگر کوئی صارف اس فیچر کو استعمال نہیں کرنا چاہتا تو اسے بند بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے سیٹنگز میں جا کر Face ID & Passcode کھولنا ہوگا۔
پاس کوڈ درج کرنے کے بعد نیچے اسکرول کریں اور “Allow Access When Locked” سیکشن میں جا کر کنٹرول سینٹر کا آپشن آف کر دیں۔ اس کے بعد لاک اسکرین پر یہ سوائپ لائن نظر نہیں آئے گی۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











