جمعرات، 13-اگست،2026
جمعرات 1448/02/30هـ (13-08-2026م)

’ایکس‘ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، اوریجنل کانٹینٹ ریوارڈز پروگرام متعارف

10 اگست, 2026 10:12

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ نے پرانے کری ایٹر ریونیو شیئرنگ پروگرام کو ختم کرکے اس کی جگہ ’اوریجنل کانٹینٹ ریوارڈز پروگرام‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اصل اور معیاری مواد تخلیق کرنے والے صارفین کو مالی انعامات دیے جائیں گے۔

ایکس کے مطابق نئے پروگرام کا مقصد ان کانٹینٹ کری ایٹرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو پلیٹ فارم پر اپنا اصل مواد شیئر کرتے ہیں۔ تخلیق کاروں کی آمدنی کا انحصار ان کے اصل مواد سے حاصل ہونے والے کوالیفائیڈ امپریشنز پر ہوگا۔

نئے پروگرام کے تحت انعامات ہر دو ہفتے بعد تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ پہلی ادائیگی 28 اگست کو شیڈول کی گئی ہے۔

پروگرام میں صرف پریمیم سبسکرائبرز کی جانب سے حاصل کیے گئے امپریشنز کو ادائیگی کے لیے شمار کیا جائے گا، جس کے باعث تخلیق کاروں کے لیے معیاری اور اصل مواد تیار کرنا مزید اہم ہوجائے گا۔

موجودہ شرکا 7 ستمبر تک پرانے پروگرام کے تحت آمدنی حاصل کرسکیں گے، جبکہ نئے پروگرام کے لیے اہل تخلیق کار 8 ستمبر 2026 سے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

ایکس کے اس اقدام کے تحت غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والے مواد سمیت کمیونٹی نوٹس والی پوسٹس کو اشتہاری آمدنی حاصل کرنے کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نئے صارفین اب سابق کری ایٹر ریونیو شیئرنگ پروگرام میں شامل نہیں ہوسکتے، کیونکہ ایکس نے اس پروگرام کو فوری طور پر ختم کردیا ہے۔

نئے ریوارڈز پروگرام کے ذریعے ایکس نے اصل مواد تخلیق کرنے والے صارفین کی حوصلہ افزائی اور پلیٹ فارم پر معیاری مواد کی ترویج کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔