جمعرات، 13-اگست،2026
جمعرات 1448/02/30هـ (13-08-2026م)

ملک میں جاری سیاسی بحران میں شدت آنے لگی؛ پیپلز پارٹی کا اپوزیشن سے مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا امکان

13 اگست, 2026 15:10

اسلام آباد: ملک میں جاری سیاسی بحران میں شدت آنے لگی ہے اور حکومتی اتحاد میں شامل پیپلز پارٹی کی جانب سے اپوزیشن کے ساتھ رابطے بڑھانے کا امکان سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے حکومت کو سیاسی طور پر ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے ذمہ داران کی جانب سے اپوزیشن قیادت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ذمہ داران نے اپوزیشن رہنماؤں اسد قیصر اور چیف وہپ عامر ڈوگر سے بھی رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے تاحال اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کے لیے باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا، تاہم ابتدائی سطح پر رابطوں اور ملاقات کے امکانات پر غور جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کی جانب سے باضابطہ رابطہ کیا جاتا ہے تو اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی ملاقات کریں گے۔

سیاسی حلقوں میں پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے ممکنہ رابطے کو موجودہ سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی جانب سے باضابطہ طور پر کسی سیاسی اتحاد یا اپوزیشن کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں سیاسی رابطوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے، جس کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشمکش کی نئی صورت سامنے آسکتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔