جمعرات، 13-اگست،2026
جمعرات 1448/02/30هـ (13-08-2026م)

سوشل میڈیا صارفین کے لیے نادرا کی سخت وارننگ، جعلی ٹریکنگ آئی ڈی سے محتاط رہنے کی ہدایت

10 اگست, 2026 10:21

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی ٹریکنگ آئی ڈیز اور گمراہ کن معلومات سے محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق شہریوں کی ذاتی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر کمنٹس کے ذریعے ٹریکنگ آئی ڈی فراہم نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نادرا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کمنٹس میں اپنی ٹریکنگ آئی ڈی ہرگز شیئر نہ کریں۔

نادرا نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ ادارے سے متعلق کسی بھی معاملے میں صرف سرکاری ذرائع اور تصدیق شدہ پلیٹ فارمز سے رجوع کریں تاکہ ذاتی معلومات کے غلط استعمال سے محفوظ رہا جا سکے۔

نادرا کے مطابق ٹریکنگ آئی ڈی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے شہری 8400 پر ایس ایم ایس کرسکتے ہیں، جبکہ نادرا ہیلپ لائن 051-111-786-100 یا موبائل فون سے 1777 پر رابطہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی متعلقہ سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

نادرا نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ شناخت اور ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے سوشل میڈیا پر موجود غیر مصدقہ لنکس، اکاؤنٹس اور پیغامات پر اعتماد نہ کریں اور کسی بھی حساس معلومات کو غیر سرکاری ذرائع کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کریں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔