جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

امریکہ ایران جنگ کا خمیازہ ترقی پذیر ممالک کے غریب عوام بھگت رہے ہیں، اقوام متحدہ

20 مئی, 2026 09:44

اقوام متحدہ نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کا سب سے بڑا خمیازہ ترقی پذیر ممالک کے غریب عوام بھگت رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اپنی تازہ ترین معاشی رپورٹ میں پوری دنیا کو ایک بڑے معاشی بحران سے خبردار کرتے ہوئے عالمی اقتصادی ترقی کے اہداف میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ اور عالمی تجارت میں شدید رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے رواں سال عالمی ترقی کی شرح گزشتہ سال کے تین فیصد کے مقابلے میں کم ہو کر محض اڑھائی فیصد رہ جانے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کی عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس جنگ کا سب سے شدید اور ہولناک اثر ترقی پذیر اور کم آمدنی والے ممالک کے غریب خاندانوں پر پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میناب اسکول میزائل تنصیب کی حدود میں نہیں تھا، امریکی کمان کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے، ایران

خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ان غریب خاندانوں کے اخراجات کا ایک بڑا حصہ صرف بنیادی ضرورتوں پر خرچ ہو رہا ہے، جبکہ ان کی اجرتیں اور تنخواہیں اس تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔

عالمی ادارے نے مزید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ غریب اور کم آمدنی والے ممالک کو ملنے والی عالمی امداد کے بہاؤ میں شدید کمی آئی ہے جبکہ ان پر غیر ملکی قرضوں کا بوجھ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکا ہے۔

اس سنگین صورتحال کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ ان ممالک کی حکومتوں کے پاس اپنے شہریوں کو صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فنڈز کی شدید قلت ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس وقت سب سے بڑے معاشی جھٹکے مغربی ایشیا یعنی مشرق وسطیٰ کے خطے میں محسوس کیے جا رہے ہیں، جہاں نہ صرف تیل اور توانائی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں بلکہ جنگ کی وجہ سے بنیادی انفراسٹرکچر، پلوں، سڑکوں کو براہ راست شدید نقصان پہنچا ہے اور خطے میں تیل کی پیداوار، عالمی تجارت اور سیاحت کا پورا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔