جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

دوبارہ حملہ ہوا تو جنگ نئے طریقوں اور جدید ہتھیاروں سے لڑی جائے گی، ایرانی افواج

20 مئی, 2026 12:45

ایرانی افواج نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ دوبارہ حملے کی صورت میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کو انتہائی ہولناک، فوری اور فیصلہ کن فوجی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی حکومت اور مسلح افواج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات اور دعوؤں کو ملک کے خلاف ایک کھلی دھمکی قرار دے کر سخت ترین الفاظ میں مسترد کر دیا ہے۔

خاتم الانبیا بریگیڈ نے ایک ہنگامی تزویراتی بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب اور باقاعدہ فوج کے تمام جوانوں کی انگلیاں ہر وقت ٹریگر پر ہیں اور وہ کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح چوکس ہیں۔

ایرانی عسکری قیادت نے امریکا اور خطے میں اس کے مہروں کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی سرزمین پر دوبارہ کسی بھی قسم کا حملہ کرنے کی حماقت کی گئی تو ایران کا جواب روایتی نہیں ہوگا بلکہ انتہائی فوری، وسیع اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا، جس کے بعد حالات پر قابو پانا واشنگٹن کے بس میں نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد ختم کرنے والے ہیں، وہ ڈیل کے لیے منتیں کر رہے ہیں، ٹرمپ

ایرانی فوجی حکام نے واشنگٹن کو تنبیہ کی ہے کہ اگر امریکا نے صہیونی ریاست کے اثر و رسوخ میں آ کر یا اس کی پشت پناہی کرتے ہوئے ایران پر کسی بھی جارحیت کا ارتکاب کیا، تو ایران خاموش بیٹھنے کے بجائے خطے بھر میں امریکی مفادات کے خلاف متعدد نئے جنگی محاذ کھول دے گا۔

ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب جنگ کا پرانا دور گزر چکا ہے اور اگر اب کوئی نیا معرکہ مسلط کیا گیا تو یہ جنگ بالکل نئے اور اچھوتے طریقوں کے ساتھ ساتھ ایسے جدید ترین اور تباہ کن ہتھیاروں کے ساتھ لڑی جائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔