ٹرمپ انتظامیہ محمود احمدی نژاد کو دوبارہ ایران کا صدر بنانا چاہتی تھی، نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میں ایران میں حکومت کی تبدیلی اور سابق صدر محمود احمدی نژاد کو دوبارہ اقتدار میں لانے کا ایک خفیہ منصوبہ زیر غور رہا ہے۔
امریکی اخبار رساں ادارے نیویارک ٹائمز نے اعلیٰ امریکی حکام کے مستند حوالوں سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کی قیادت محمود احمدی نژاد کو دلانے کی ایک انتہائی خفیہ تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جاتا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کی رہائش گاہ کو جنگ کے آغاز میں نشانہ بنانے والی اسرائیلی فوجی کارروائی کا اصل مقصد انہیں ایرانی حکومت کی نظر بندی سے آزاد کرانا تھا تاکہ وہ ملک کے اندر سیاسی ہلچل پیدا کر سکیں۔
اس انتہائی خفیہ آپریشن کے دوران اسرائیلی کمانڈوز نے محمود احمدی نژاد کے سرکاری محافظوں کو دانستہ طور پر ہدف بنایا تاکہ انہیں ان کی حفاظت پر مامور دستوں کے چنگل سے رہا کرا کر کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : دوبارہ حملہ ہوا تو جنگ نئے طریقوں اور جدید ہتھیاروں سے لڑی جائے گی، ایرانی افواج
نیویارک ٹائمز نے اپنی مفصل رپورٹ میں مزید انکشاف کیا ہے کہ یہ پوری کارروائی دراصل ایک ایسے وسیع امریکی اور اسرائیلی مشترکہ منصوبے کا حصہ تھی، جس کا حتمی مقصد ایران میں موجودہ اسلامی نظام حکومت کی تبدیلی اور محمود احمدی نژاد کو کسی نہ کسی طرح دوبارہ اقتدار کی مسند پر لانا تھا۔
امریکی حکام کے مطابق یہ انتہائی حساس منصوبہ اس وقت بری طرح ناکام ہو گیا، جب اس حملے کے دوران خود محمود احمدی نژاد شدید زخمی ہو گئے، جبکہ اس واقعے کے بعد سے ان کے موجودہ مقام یا حالت کے بارے میں اب تک کوئی بھی مستند معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں اور وہ منظر عام سے غائب ہیں۔
اس معاملے کا دوسرا رخ یہ ہے کہ ایرانی حکام نے محمود احمدی نژاد پر مغرب کے ساتھ خفیہ تعاون کرنے اور اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے کے سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں، تاہم امریکی اخبار یہ واضح کرنے میں ناکام رہا کہ انہیں اس کام کے لیے کس طرح راضی کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کی سیاسی جماعت نے مارچ کے آغاز میں ان تمام خبروں کی سختی سے تردید کی تھی، جن میں ان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جا رہا تھا، جبکہ اس سے قبل ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایلنا نے رپورٹ کیا تھا کہ انہتر سالہ احمدی نژاد تہران پر ہونے والے ایک فضائی حملے میں اپنے ذاتی محافظ سمیت ہلاک ہو چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










