رمشا خان نے انسٹاگرام چھوڑ دیا؛ شادی کے بعد کا فیصلہ یا نئی شروعات؟

A big decision by Ramsha Khan just days after marrying Khushhal Khan
پاکستان کی معروف اداکارہ رمشا خان نے شادی کے بعد مبینہ طور پر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ ان کے پیج پر اب "یوزر ناٹ فاؤنڈ” لکھا نظر آتا ہے جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
دوسری جانب ان کے شوہر اور اداکار خوشحال خان نے اپنی انسٹاگرام ڈسپلے پکچر تبدیل کر کے اہلیہ رمشا خان کی تصویر لگا دی ہے۔ اس رومانوی اقدام نے سوشل میڈیا صارفین میں دلچسپ تبصروں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
یہ واقعہ اس لیے بھی زیرِ بحث ہے کیونکہ حال ہی میں رمشا خان کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شادی کے بعد وہ گھر پر بیٹھنے کو ترجیح دیں گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک وقت میں صرف ایک کام کر سکتی ہیں اور شوٹنگ کے ساتھ گھر سنبھالنا ان کے لیے مشکل ہوگا۔
انہوں نے عائزہ خان اور حرا مانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کام اور گھر ایک ساتھ سنبھالنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
اب انسٹاگرام چھوڑنے کے فیصلے کو اسی پرانے بیان کے ساتھ جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے تاہم رمشا خان یا خوشحال خان کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












