جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

سیاسی و شوبز تنازعہ، مومنہ اقبال کے الزامات پر لیگی رہنما نے خاموشی توڑ دی

21 مئی, 2026 11:59

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر آن لائن ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ن لیگی ایم پی اے انہیں عرصہ دراز سے آن لائن ہراسانی کا نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں اور ان کے اہلخانہ کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ مومنہ اقبال نے معاملے کو متعلقہ اداروں کے سامنے لے جانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ن لیگی ایم پی اے کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اداکارہ مومنہ اقبال اور رکن پنجاب اسمبلی آج این سی سی آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے۔

دوسری جانب ثاقب چدھڑ نے کہا ہے کہ وہ آج اپنے وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے اور اس معاملے پر تفصیلی وضاحت پیش کریں گے۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ این سی سی آئی اے کی آج کی سماعت اور ثاقب چدھڑ کی پریس کانفرنس کے بعد اس معاملے کی مزید تصویر واضح ہو گی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔