اسرائیل کی وجہ سے ہی امریکی تہذیب کا وجود قائم ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک انتہائی متنازع دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی وجہ سے ہی امریکی تہذیب اور آزادی کی تہذیب کا وجود قائم ہے۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر عالمی سطح پر متنازع پوزیشن اختیار کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی وجہ سے ہی امریکی تہذیب ممکن ہو سکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یایو کے درمیان فون پر شدید تلخ کلامی
انہوں نے کہا کہ اسرائیل دراصل وحشیوں کے خلاف تہذیب کو بچانے کی جنگ لڑ رہا ہے اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اسرائیل یہ کوششیں نہ کرتا تو دنیا میں آزادی کی تہذیب کا سرے سے کوئی وجود ہی نہ ہوتا۔
تاہم عالمی سطح پر اس بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ وہ یہ تسلیم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں کہ ان کا اپنا ہی ہٹ دھرم اور ظالم دور حکومت دراصل اس بربریت کا سب سے بڑا مظہر ہے، جس کا وہ الزام دوسروں پر لگا رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











