بجلی سبسڈی کے نام پر سائبر فراڈ میں اضافہ، حکومت نے شہریوں کو خبردار کر دیا

Smart meters made mandatory? Big news for electricity consumers has arrived
حکومت نے بجلی صارفین کیلئے دی جانے والی سبسڈی اسکیم کے نام پر بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ پر سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔
حکام کے مطابق ہیکرز اور سائبر جرائم پیشہ عناصر جعلی لنکس اور QR کوڈز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق متاثرہ شہریوں کو ایسے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں بجلی سبسڈی یا رعایت کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ ان پیغامات میں ایک مشکوک لنک شامل ہوتا ہے جس پر صارفین سے مختلف مراحل میں ذاتی معلومات طلب کی جاتی ہیں۔
ابتدائی معلومات حاصل کرنے کے بعد صارفین کو ایک 6 ہندسوں کا کوڈ درج کرنے کا کہا جاتا ہے، جو دراصل اکاؤنٹس یا حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کا طریقہ ہوتا ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ بعض عناصر جعلی QR کوڈز استعمال کر کے بھی شہریوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔ یہ کوڈز اسکین کرنے پر صارفین کو غیر محفوظ ویب سائٹس پر لے جاتے ہیں جہاں ان سے حساس معلومات لی جاتی ہیں۔
سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق QR کوڈ فراڈ حالیہ برسوں میں تیزی سے بڑھا ہے، خاص طور پر ایسے معاملات میں جہاں سرکاری سبسڈی یا مالی فائدے کا لالچ دیا جاتا ہے۔
پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ بجلی سے متعلق تمام معلومات صرف سرکاری اور مستند نظام کے ذریعے ہی فراہم کی جاتی ہیں۔ کسی بھی غیر متعلقہ لنک، ایپ یا ویب سائٹ پر معلومات دینا خطرناک اور غیر قانونی ہو سکتا ہے۔
ادارے نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی اس معاملے سے آگاہ کر دیا ہے تاکہ جعلی مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










