موٹرویز پر ایم ٹیگ تبدیل کرانے کی ڈیڈ لائن قریب، فیس میں اضافہ متوقع

New Law: Thousands of Vehicles Banned from Entering Motorways; Know the Complete Details of the Vehicles
موٹرویز پر سفر کرنے والے گاڑی مالکان کیلئے اہم ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے پرانے ایم ٹیگ (M-Tag) مقررہ تاریخ سے پہلے تبدیل کروا لیں، کیونکہ یہ سسٹم 31 مئی کے بعد غیر فعال ہو جائے گا۔
حکام کے مطابق شہری یکم جون سے قبل اپنا نیا ایم ٹیگ مفت حاصل یا تبدیل کروا سکتے ہیں، تاہم یہ سہولت محدود وقت کیلئے ہے۔
اعلامیے کے مطابق یکم جون کے بعد ایم ٹیگ کے اجرا یا تبدیلی کیلئے 150 روپے فیس مقرر کی جائے گی، جبکہ یکم جولائی سے یہی فیس بڑھا کر 300 روپے کر دی جائے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کو بروقت اپڈیٹ پر آمادہ کرنا اور ٹول سسٹم کو مزید منظم بنانا ہے۔
ایم ٹیگ موٹرویز پر سفر کو تیز اور آسان بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی مدد سے گاڑیاں ٹول پلازوں پر رُکے بغیر خودکار نظام کے ذریعے گزر جاتی ہیں، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوتا ہے۔
موٹروے حکام کے مطابق پرانے ایم ٹیگ ختم ہونے کے بعد شہریوں کو ٹول پلازوں پر تاخیر یا مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے گاڑی مالکان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر فوری طور پر اپنے قریبی ایم ٹیگ سینٹر سے رجوع کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










