ہفتہ، 23-مئی،2026
ہفتہ 1447/12/06هـ (23-05-2026م)

امریکا ایران مذاکرات؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں عباس عراقچی سے ملاقات

23 مئی, 2026 10:30

پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر موجود ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ جس میں خطے کی صورتحال، کشیدگی میں کمی، امن و استحکام اور مغربی ایشیا کی سکیورٹی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سفارتی رابطوں کو جاری رکھنے اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔

یاد رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران پہنچے تھے جہاں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا استقبال کیا۔

دوسری جانب محسن نقوی بھی ایران میں اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں، جہاں انہوں نے ایرانی حکام سے امریکا کے ساتھ جاری تنازعات اور خطے میں امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔