پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم ہدایات، جعلی دستاویزات پر سخت سزا کا انتباہ

Big good news for those who want to get a passport
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جعلی یا ٹیمپرڈ پاسپورٹ بنوانا یا استعمال کرنا ایک سنگین جرم ہے۔
ادارے کے مطابق پاسپورٹ میں کسی بھی قسم کی جعل سازی، رد و بدل یا غیر قانونی طریقے سے حاصل کیا گیا پاسپورٹ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ ملک کی ساکھ کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ میں جعل سازی کرنے یا ایسا پاسپورٹ استعمال کرنے پر، چاہے وہ شخص خود جعل سازی میں شامل نہ بھی ہو، قانون کے مطابق کارروائی ہو سکتی ہے۔
پاسپورٹ ایکٹ کے تحت اس جرم پر زیادہ سے زیادہ 3 سال قید اور جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔
ادارے نے واضح کیا کہ جعلی شناختی کارڈ، برتھ سرٹیفکیٹ یا کسی بھی غلط دستاویز کے ذریعے پاسپورٹ حاصل کرنا بھی جرم ہے۔
حکام کے مطابق جدید بایومیٹرک اور چِپ سسٹم کی وجہ سے جعلی دستاویزات کی فوری نشاندہی ہو جاتی ہے۔ بیرون ملک ایسے کیسز پکڑے جانے پر پاکستان میں بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ پاسپورٹ صرف سرکاری طریقے سے بنوائیں اور ایجنٹوں یا غیر قانونی ذرائع سے گریز کریں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دی جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









