منشیات کیس میں بڑا انکشاف؛ انمول عرف پنکی کے مبینہ رابطہ نیٹ ورک کی تحقیقات

کراچی میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ رابطہ نیٹ ورک سے متعلق ایک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سیکیورٹی اور سرکاری حلقوں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ کسی عام ریکارڈ تک محدود نہیں بلکہ ایک وسیع نیٹ ورک کی نشاندہی کرتی ہے جس میں مختلف سطحوں کے بااثر افراد کے رابطوں کا ذکر سامنے آیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق اس نیٹ ورک میں مبینہ طور پر سرکاری عہدوں پر موجود بعض افراد، سفارتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مختلف شہروں کے بااثر افراد کے رابطے شامل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ یہ فہرست صرف فون نمبرز تک محدود نہیں بلکہ ممکنہ مالی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے ایک وسیع ڈھانچے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کراچی پولیس نے مزید تفتیش کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے سے مدد طلب کر لی ہے۔ حکام کے مطابق کیس میں منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم کے پہلوؤں کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ منشیات کی مبینہ اسمگلنگ کسی بڑے مالیاتی نیٹ ورک سے جڑی ہو سکتی ہے، جس میں غیر قانونی رقوم کی منتقلی کے امکانات بھی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مکمل فرانزک اور ڈیجیٹل تجزیے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے، اور اگر کسی بااثر شخصیت کا کردار ثابت ہوا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










