ہفتہ، 23-مئی،2026
ہفتہ 1447/12/06هـ (23-05-2026م)

بغیر کسی ایڈوانس کے مفت میں خواتین کو پنک اسکوٹیز دے رہے ہیں، شرجیل میمن

23 مئی, 2026 14:26

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت خواتین کو بغیر کسی ایڈوانس کے مفت پنک الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کر رہی ہے۔

حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ اسکیم طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کیلئے شروع کی گئی ہے تاکہ ان کی نقل و حرکت آسان اور محفوظ بنائی جا سکے۔

شرجیل میمن کے مطابق خواتین کو دی جانے والی یہ الیکٹرک اسکوٹیز مکمل طور پر مفت ہیں اور اس کیلئے کسی قسم کی پیشگی ادائیگی نہیں لی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت صرف وہ خواتین شامل ہیں جنہوں نے ڈرائیونگ کورس مکمل کیا ہو اور ان کے پاس باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس موجود ہو۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ اس منصوبے میں شفافیت برقرار رکھی گئی ہے اور منتخب خواتین سے کسی قسم کی سیاسی وابستگی یا ذاتی تعلق نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسکیم خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں روزمرہ سفر میں سہولت فراہم کرنے کیلئے اہم قدم ہے۔

شرجیل میمن کے مطابق سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جہاں اس نوعیت کی مفت الیکٹرک اسکوٹیز خواتین کو فراہم کی جا رہی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔