پیر، 25-مئی،2026
پیر 1447/12/08هـ (25-05-2026م)

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ 95 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے، میڈیا رپورٹس

25 مئی, 2026 09:18

امریکہ اور ایران کے درمیان ایک جامع فریم ورک معاہدہ 95 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے، جس میں جنگ کے خاتمے، آبنائے ہرمز کھولنا اور ایرانی اثاثوں کی بحالی ہے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان دہائیوں پر محیط تزویراتی کشیدگی کے بعد ایک بڑے فریم ورک معاہدے پر 95 فیصد تک پیش رفت ہو چکی ہے۔

امریکی حکام اور فاکس نیوز کے مطابق بنیادی اصولوں پر اتفاق رائے ہو چکا ہے اور اب محض تکنیکی تفصیلات اور قانونی الفاظ کی ترتیب و تدوین پر مذاکرات جاری ہیں، جن میں ایٹمی ذخیرے اور آبنائے ہرمز کے معاملات شامل ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اس مفاہمت کی یادداشت میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر مستقل جنگ کے خاتمے کا ذکر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  صدر ٹرمپ نے ایران کو حتمی معاہدے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا، امریکی حکام

آبنائے ہرمز کے حوالے سے مسودے میں تجارتی جہازوں کی گزرگاہ کی صلاحیت کو جنگ سے پہلے والی سطح پر لانے کا معاہدہ ہوا ہے، تاہم ایران اس آبی راستے پر اپنے خود مختار حقوق برقرار رکھے گا۔

مالیاتی امور کے تحت ایران نے شرط رکھی ہے کہ معاہدے کے اعلان کے ساتھ ہی اس کے منجمد اثاثوں کا ایک حصہ فوری رہا کیا جائے اور واشنگٹن مذاکرات کے دوران ایران کو تیل کی فروخت کے لیے استثنیٰ فراہم کرے۔

ایران نے انتباہ کیا ہے کہ رکاوٹ ڈالنے پر وہ مذاکرات سے الگ ہو جائے گا۔ معاہدے کے نفاذ کے لیے 30 دن کے اندر آبنائے ہرمز اور بحری ناکہ بندی کے مسائل حل کیے جائیں گے، جبکہ 60 دن کے اندر جوہری فائل کو مکمل کیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔