پیر، 25-مئی،2026
پیر 1447/12/08هـ (25-05-2026م)

صدر ٹرمپ نے ایران کو حتمی معاہدے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا، امریکی حکام

25 مئی, 2026 09:12

امریکی صدر نے ایران کو ایٹمی معاہدہ طے کرنے کے لیے ایک ہفتے کی حتمی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایٹمی ذخائر کا خاتمہ نہ ہونے کی صورت میں کوئی مالی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

امریکی حکام نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ اگر ایٹمی گرد یا ذخائر کا خاتمہ نہیں ہوگا تو ایران کو ڈالرز بھی نہیں ملیں گے۔

صدر ٹرمپ نے ایران کو حتمی معاہدہ طے کرنے کے لیے صرف ایک ہفتے کا وقت دیا ہے اور کہا ہے کہ ایران یہ معاہدہ پانچ، چھ یا سات دن کے اندر اندر طے کر لے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی بحری ناکہ بندی ناکام، ایران نے بنیادی غذائی اجناس میں خود کفالت حاصل کر لی

امریکی حکام کے مطابق ایران کے ساتھ فریم ورک معاہدہ 95 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے اور اس وقت ایٹمی ذخیرے اور آبنائے ہرمز سے متعلق اہم بات چیت جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان پالیسی مذاکرات ہو رہے ہیں اور ایران اصولی طور پر معاہدے کے فریم ورک سے متفق ہے، تاہم معاہدہ طے نہ ہونے کی صورت میں فوجی کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔