پیر، 25-مئی،2026
پیر 1447/12/08هـ (25-05-2026م)

بابوسر ٹاپ سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا، 7 ماہ بعد راستے بحال

25 مئی, 2026 12:31

ملک کے معروف اور بلند ترین سیاحتی مقامات میں شمار ہونے والا بابوسر ٹاپ 7 ماہ کی طویل بندش کے بعد ایک بار پھر سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ پر برف اور گلیشیئرز کے باعث راستہ کئی ماہ سے بند تھا، جسے اب ہیوی مشینری کی مدد سے صاف کر کے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ برف کی بڑی تہیں ہٹانے کے بعد آمدورفت کو دوبارہ ممکن بنایا گیا ہے۔

اس وقت بابوسر ٹاپ پر موسم انتہائی سرد ہے جبکہ بادلوں کے درمیان برف سے ڈھکے دلکش مناظر سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔ راستہ کھلنے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ دنوں میں بڑی تعداد میں سیاح اس علاقے کا رخ کریں گے۔

مقامی انتظامیہ نے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کے مطابق سفر پر روانہ ہونے سے پہلے گرم کپڑوں اور ضروری سامان کی تیاری لازمی ہے تاکہ شدید سرد موسم میں کسی بھی مشکل صورتحال سے بچا جا سکے۔

سیاحتی ماہرین کے مطابق بابوسر ٹاپ کی بحالی سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔