فیلڈ مارشل کے ایران جنگ میں سفارتی اور ثالثی کردار کا عالمی سطح پر اعتراف

امریکی سی بی ایس نیوز نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران میں پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کامیاب اور تاریخی ثالثی کردار کا عالمی سطح پر اعتراف کیا ہے۔
امریکی میڈیا نیٹ ورک سی بی ایس نیوز نے ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ تہران نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کو حتمی نتیجے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جہاں ایک طرف خلیجی ممالک اور لبنان جنگ کی لپیٹ میں ہیں، وہیں صرف پاکستان ہی دونوں طاقتوں کے درمیان ایک متفقہ مسودے کو حتمی شکل دینے میں کامیاب رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبلز پر ٹیکس لگانے کا پلان زیر غور
فیلڈ مارشل کی تہران سے واپسی پر یہ مجوزہ مسودہ ایرانی اور امریکی قیادت کو حتمی جائزے کے لیے بھیج دیا گیا ہے کیونکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکہ اور ایران دونوں کا یکساں اعتماد حاصل ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دے چکے ہیں۔
اس کامیابی کا بنیادی عنصر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی باہمی ہم آہنگی ہے جبکہ ماضی میں بھی پاکستان امریکہ اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرانے میں ایسا ہی بنیادی کردار ادا کر چکا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











