پیر، 25-مئی،2026
پیر 1447/12/08هـ (25-05-2026م)

پاکستانی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی مانگ میں اچانک بڑا اضافہ

25 مئی, 2026 13:42

پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی مانگ میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں ایک کروڑ ریال کا بنڈل آٹھ سے دس ہزار پاکستانی روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

پاکستان کی کرنسی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی مانگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کرنسی مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں ایرانی ریال کے ایک کروڑ کا بنڈل آٹھ ہزار سے دس ہزار پاکستانی روپے کے درمیان فروخت کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا ایران مذاکرات؛ فیلڈمارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی ریال کی مانگ میں اس اچانک اضافے کی بڑی وجہ بڑے تاجروں اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر ایرانی ریال کی خریداری ہے۔

کرنسی مارکیٹ کے حلقوں کا ماننا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے اور ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے خاتمے کی خبروں کے باعث سرمایہ کار متحرک ہوئے ہیں، کیونکہ پابندیاں ہٹنے کی صورت میں مستقبل قریب میں ایرانی ریال کی قدر میں بڑا اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے منافع کمانے کے لیے سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔