امریکا ایران مذاکرات؛ فیلڈمارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات

پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے دورے کے دوران اعلیٰ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور سفارتی رابطوں کو مضبوط بنانا بتایا گیا ہے۔
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔ جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گفتگو میں امریکا کے ساتھ جاری سفارتی کوششوں اور ممکنہ کشیدگی میں کمی کے راستوں پر بھی بات ہوئی۔
اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے معاملات زیر بحث آئے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران کے دورے پر پہنچے تھے جہاں ایرانی وزیر داخلہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس دورے کو خطے میں سفارتی سرگرمیوں کے تسلسل کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










