پیر، 25-مئی،2026
پیر 1447/12/08هـ (25-05-2026م)

سوات ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 16 مسافر جاں بحق اور 8 زخمی

25 مئی, 2026 14:04

سوات ایکسپریس وے پر صوابی کے قریب وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث دو مسافر گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 16 مسافر جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

سوات ایکسپریس وے پر صوابی میں سعید آباد خورو کوٹھے پل اور اسمعاعلہ کے قریب ایک انتہائی افسوسناک اور خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 16 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ آٹھ مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق یہ حادثہ ایک فلائنگ کوچ کے ڈرائیور کی شدید غفلت کے باعث پیش آیا، جس نے سڑک کنارے پہلے سے خراب کھڑی ایک دوسری بس کو پیچھے سے زور دار ٹکر مار دی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: پولیس وردی میں شہریوں کو اغوا کرنے والے آٹھ ملزمان گرفتار

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سڑک کنارے کھڑی گاڑی کے جنریٹر میں خرابی پیدا ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے اسے وہاں پارک کیا گیا تھا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے ترجمان اور پولیس ذرائع کے مطابق تمام لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں کا تعلق اپر دیر، باجوڑ اور دیگر مختلف اضلاع سے ہے، تاہم ابھی تک جاں بحق ہونے والے افراد کی انفرادی طور پر شناخت کا عمل جاری ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔