اسلامی تعاون تنظیم کا کوئٹہ دھماکے پر اظہارِ مذمت

او آئی سی نے کوئٹہ میں ٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف اقدام قرار دیا اور امن کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
جدہ سے جاری ہونے والے ایک اہم اعلامیے میں اسلامی تعاون تنظیم نے کوئٹہ ٹرین حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تنظیم نے حملے میں متعدد بے گناہ افراد کے جاں بحق ہونے اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے پر شدید رنج کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ دھماکے پر بلوچستان کی سیاسی قیادت متحد، فتنہ الہندوستان کو عبرتناک انجام دینے کا عزم
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ہر شکل کو یکسر مسترد کرتی ہے، اور اس بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
تنظیم نے حکومتِ پاکستان، پاکستانی عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
اپنے بیان میں اسلامی تعاون تنظیم نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کے امن، ترقی اور استحکام کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











