منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

اے ٹی ایم فراڈ سے بچاؤ کے لیے اسٹیٹ بینک کی نئی ہدایات

26 مئی, 2026 11:25

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم فراڈ کی روک تھام کے لیے تمام کمرشل بینکوں کو نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں پر نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور سی سی ٹی وی کیمرے چوبیس گھنٹے فعال رکھے جائیں۔

اسٹیٹ بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ صارفین کے اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز میں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری الرٹ سسٹم کے ذریعے صارف کو اطلاع دی جائے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ بینک عالمی معیار کے چپ اور پن کارڈ جاری کریں تاکہ غیر مجاز لین دین کے خطرات کم کیے جا سکیں۔

مرکزی بینک نے بینکاری نظام میں محفوظ اور خفیہ رابطے کو یقینی بنانے اور اے ٹی ایم سافٹ ویئر کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

اس کے علاوہ اے ٹی ایم مشینوں میں جدید سکیورٹی آلات کی تنصیب اور فراڈ کی فوری نشاندہی کے لیے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ اے ٹی ایم فراڈ کا شکار ہوں تو فوری طور پر اپنے بینک کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں، اور مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں اسٹیٹ بینک کے شکایتی پورٹل پر رپورٹ درج کرائیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔