جمعہ، 29-مئی،2026
جمعہ 1447/12/12هـ (29-05-2026م)

ایران نے امریکہ کو نئی امن تجاویز بھیج دیں، مذاکرات ناکام ہونے پر سخت جوابی کارروائی کا انتباہ

29 مئی, 2026 14:01

ایران نے امریکہ کو ایک نیا امن معاہدہ بھیجتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ خلیجی ممالک کے معاشی ڈھانچے اور امریکی اڈوں پر بڑے پیمانے پر جوابی حملوں کے لیے مکمل تیار ہے۔

ایران نے امریکہ کو ایک نئی امن تجویز پیش کی ہے، جس کے ساتھ ہی مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے بھیجی گئی تجویز میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ سب سے پہلے جنگ کا مستقل خاتمہ اور امریکی بحریہ کا محاصرہ ختم ہونا چاہیے، جس کے بعد ہی جوہری پروگرام پر باقاعدہ مذاکرات شروع ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے کم بجٹ ہونے کے باوجود سب سے زیادہ سائنسی مقالے تیار کرکے دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ایران نے اس بات کی بھی پیشکش کی ہے کہ اگر اس کے اربوں ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کر دیے جائیں تو وہ عارضی طور پر آبنائے ہرمز کو کھول دے گا اور وہاں سے گزرنے والے جہازوں کی فیس بھی معاف کر دے گا۔

اس کے علاوہ ایران اپنے افزودہ یورینیم کو ضائع کرنے اور جوہری ہتھیار نہ بنانے کے عزم پر بھی تیار ہے، بشرطیکہ اس کے پرامن افزودگی کے حق کو تسلیم کیا جائے اور تمام پابندیاں مکمل طور پر ختم کی جائیں۔

دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ امریکی حملے کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ایرانی حملوں کا نشانہ خلیجی ممالک کا وہ معاشی بنیادی ڈھانچہ ہو سکتا ہے، جو عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ایران نے مزید کہا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ عالمی تجارت کے لیے اہم تجارتی راستہ باب المندب بھی ایرانی جوابی حملوں کی زد میں آ سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔