جمعہ، 29-مئی،2026
جمعہ 1447/12/12هـ (29-05-2026م)

فرانس نے اسرائیلی انتہا پسند وزیر ایتمار بن غویر کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

29 مئی, 2026 14:09

فرانس نے اسرائیلی وزیر ایتمار بن غویر کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے یورپی یونین سے بھی ان کے خلاف سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل باروٹ نے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن غویر کے خلاف ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان کے فرانس میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے بن غویر کے ان اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے، جو انہوں نے عالمی امدادی بحری بیڑے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سوار فرانسیسی اور یورپی شہریوں کے خلاف کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین نے فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے والی اسرائیلی تنظیموں پر پابندیاں لگادیں

انہوں نے واشنگٹن اور یورپی دارالحکومتوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ کسی بھی سرکاری عہدیدار کی جانب سے عام شہریوں کو دھمکیاں دینا یا انہیں خوفزدہ کرنا کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے یورپی یونین پر بھی زور دیا ہے کہ وہ بن غویر کے خلاف فوری طور پر سخت ترین پابندیاں عائد کرے، کیونکہ ان کا ماضی فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور نفرت پھیلانے کی کوششوں سے بھرا پڑا ہے۔

دوسری جانب صمود فلوٹیلا کے ذریعے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے سماجی کارکنوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ان کے اغوا کے دوران انہیں بدترین تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

استنبول پہنچنے والے ان زخمی کارکنوں کے جسموں پر شدید چوٹوں کے نشانات صیہونی افواج کے اس وحشیانہ سلوک کی تصدیق کر رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔