والدین کیلئے خوشخبری؛ حکومت نے اسکولوں کو اجازت دےدی

Good news for parents; schools approved
پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں سمر کیمپس لگانے کی اجازت دے دی ہے۔
اس فیصلے کے بعد یکم جون سے 30 جون تک مختلف اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں سمر کیمپس کا انعقاد کیا جا سکے گا۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں میں بہتری لانا اور تعطیلات کے دوران ان کے سیکھنے کے عمل کو برقرار رکھنا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سمر کیمپس صرف پیر سے جمعرات تک منعقد ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز تعطیل رکھی جائے گی۔ ان کیمپس میں مختلف جماعتوں کے طلبہ شرکت کر سکیں گے اور انہیں نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ سمر کیمپس کے دوران طلبہ کی صحت، حفاظت اور آرام کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ شدید گرمی کے پیش نظر اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کلاسز کے اوقات مناسب رکھے جائیں اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











