اتوار، 31-مئی،2026
اتوار 1447/12/14هـ (31-05-2026م)

معاہدہ ابراہیمی کیلئے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام بنیادی شرط ہے، ترکیہ

31 مئی, 2026 08:30

ترک وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ معاہدہ ابراہیمی کی توسیع کے لیے اسرائیل کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا لازمی شرط ہے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ معاہدہ ابراہیمی کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے فلسطینی ریاست کا قیام بنیادی شرط ہے۔ مسئلہ فلسطین کا پرامن حل ہی مشرق وسطیٰ میں مستقل اور پائیدار امن قائم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیتا ہے، تو ترکیہ بھی خطے کے اس اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف نے ابراہام اکارڈ میں شامل ہونے کا امریکی مطالبہ یکسر مسترد کردیا

اپنے بیان میں حاقان فیدان نے پاکستان، سعودی عرب، مصر اور خلیجی ملکوں پر مشتمل ایک نیا علاقائی اتحاد یا پلیٹ فارم بنانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر خطے کے حالات معمول پر آ جاتے ہیں تو ایران بھی اس مجوزہ علاقائی فورم کا حصہ بن سکتا ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی شدید زور دیا کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کو ایک دوسرے کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کا دل سے احترام کرنا چاہیے تاکہ خطے کو جنگوں سے بچایا جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔