ایرانی صدر کے استعفے کی خبروں کی تردید

ایرانی صدر کے دفتر نے ان کے استعفے کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
ایرانی صدر کے سرکاری دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ان خبروں کو یکسر مسترد کر دیا گیا ہے، جن میں صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
صدارتی دفتر نے واضح کیا کہ مسعود پزشکیان پوری دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ افواہیں ملک کی موجودہ معاشی، سیاسی اور سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں پھیلائی جا رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی ترمیم شدہ تجاویز کا تیسرا مسودہ پاکستان کے ذریعے ایران منتقل
خود صدر مسعود پزشکیان نے بھی براہ راست بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں اور ہر قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت مشکلات سے بھرے راستے پر گامزن ہے، تاہم ان کی حکومت کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ مسائل کو عوام کے سامنے ان کی اصل شکل میں سچائی اور شفافیت کے ساتھ پیش کرتے ہیں تاکہ عوام کو چیلنجز کے حجم کا درست اندازہ ہو سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











