تھائی لینڈ نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت ختم کر دی

تھائی لینڈ نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی عارضی سہولت ختم کرتے ہوئے نئی سخت امیگریشن پالیسی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت اب بھارتی سیاحوں کو ویزا آن ارائیول لینا ہوگا۔
بھارت کی سیاحتی سفارتکاری کو اس وقت بدترین دھچکا لگا ہے، جب دنیا بھر میں بھارتی سیاحوں کے برتاؤ کے باعث مختلف ممالک نے ان کے لیے قوانین سخت کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
بھارتی معاشی جریدے اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ نے بھارت کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت کو مستقل طور پر ختم کرتے ہوئے نئی امیگریشن پالیسی نافذ کر دی ہے۔
اس نئی پالیسی کے تحت بھارت کو اب دوبارہ ویزا آن ارائیول کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارتی سیاح اب سال 2024 میں متعارف کرائی گئی عارضی ویزا استثنیٰ اسکیم کے تحت بغیر ویزا تھائی لینڈ میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی آرمی چیف کا نیا عسکری تصور اندرونی معاشی و سیاسی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار
تھائی لینڈ کی حکومت نے اپنے امیگریشن قوانین کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس ویزا پالیسی میں اتنی بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
تھائی حکام کے مطابق ویزا قوانین کا غلط استعمال، غیر قانونی نوکریاں اور غیر ملکیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خدشات اس پالیسی کو تبدیل کرنے کی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے علاوہ ویتنام اور بھوٹان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی بھارتی سیاحوں کی غیر اخلاقی حرکات اور بدتہذیبی سامنے آئی ہے، جس کی وجہ سے بھارت کا سیاحتی تشخص شدید متاثر ہوا ہے اور اب دنیا کے متعدد ممالک بھارتی سیاحوں کے لیے اپنی ویزا پالیسیوں کو مزید سخت کر رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











