ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

آئندہ وفاقی بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 754 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ

02 جون, 2026 12:04

وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں وزارتوں اور صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں (پی ایس ڈی پی) کے لیے مختلف بجٹ تخمینے تیار کر لیے ہیں۔

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 754 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پاور ڈویژن کے لیے مجموعی طور پر 355 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں، جن میں سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 264 ارب روپے اور پاور ڈویژن کو 91 ارب روپے ملیں گے۔

اسی طرح آبی وسائل ڈویژن کے لیے 179 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔ صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی فنڈز کے لیے 251 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 900 ارب روپے سے زائد کی تجویز

صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر 99 ارب، خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ اضلاع کے لیے 66 ارب، جبکہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 86 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

دیگر شعبوں میں ڈیفنس ڈویژن کو 11 ارب، ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 41 ارب، ریلوے کو 28 ارب، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو 25 ارب، وزارت داخلہ کو 16 ارب اور وزارت اطلاعات کو 4 ارب روپے سے زائد دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مزید 200 ارب روپے کا اضافہ چاہتے ہیں اور انہوں نے وزارت خزانہ کو بجٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہدایت کی ہے، تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اضافی ریونیو جمع کرنے سے معذرت کی ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بجٹ بڑھانے کے لیے ٹیکس ہدف مزید بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔