جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ایران میں نفسیاتی اور پروپیگنڈا جنگ کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کا اسرائیلی منصوبہ

08 جون, 2026 11:00

اسرائیلی میڈیا نے موساد کے ایک انتہائی خفیہ شعبے کا پردہ چاک کیا ہے، جو سن 2021 سے ایران کے اندر نفسیاتی اور پروپیگنڈا جنگ کے ذریعے موجودہ حکومت کا تختہ الٹنے اور عوام کو سڑکوں پر لانے کی مہم چلا رہا ہے۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق موساد کا یہ نیا شعبہ جس کا نام اثر و رسوخ کی کارروائیوں کا ونگ ہے، سن 2021 میں اس وقت قائم کیا گیا تھا، جب ڈیوڈ برنیا نے موساد کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

اس شعبے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کسی کو راستے سے ہٹانے کے لیے اثر و رسوخ کی کارروائی کرنا کسی بھی قاتلانہ حملے کے مقابلے میں بہت زیادہ سستا اور آسان ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یو اے ای نے دوران جنگ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر حملے کیئے، رپورٹ

موساد کا یہ شعبہ اب تک ایران میں بہت سے اعلیٰ سرکاری حکام کی برطرفی کا ذمہ دار رہا ہے۔ اس شعبے کے تحت ایک زہر پھیلانے والی مشین کام کرتی ہے، جو سوشل میڈیا پر فرضی اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ایران کے خلاف گمراہ کن معلومات پھیلاتی ہے۔

اس مہم کے دوران ایران کے ٹی وی چینلز کو ہیک کیا گیا تاکہ ان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور جلاوطن ولی عہد رضا پہلوی کی تقاریر نشر کی جا سکیں، جس کا مقصد امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر لانا تھا۔

اس کے علاوہ 13 جون کو میڈیا میں جان بوجھ کر کچھ دھندلی تصاویر تقسیم کی گئیں، جن میں موساد کے ایجنٹوں کو ایرانی سرزمیں پر دکھایا گیا، جس کے بعد ایرانی سیکیورٹی اداروں نے اپنے ہی لوگوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔

یہ ونگ سوشل میڈیا پر مشہور افراد یعنی انفلوئنسرز کے ساتھ روابط قائم کرکے بھی غلط معلومات پھیلاتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔