ٹرمپ جونیئر کی کمپنی کو 620 ملین ڈالر کا قرض دلانے کیلئے پینٹاگون پر دباؤ ڈالنے کا انکشاف

ٹرمپ کے مشیر پیٹر نیوارو نے وولکن ایلیمنٹس نامی کمپنی کے لیے 620 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری کے لیے پینٹاگون پر غیر معمولی دباؤ ڈالا، جس میں صدر کے بیٹے کا خفیہ سرمایہ تھا۔
پروپبلیکا کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر پیٹر نیوارو نے پینٹاگون پر زور دیا کہ وہ وولکن ایلیمنٹس نامی کمپنی کے لیے ایک بھاری قرضے کی منظوری کے عمل کو تیز کرے۔
یہ نایاب دھاتوں کی کان کنی کرنے والی ایک نئی کمپنی ہے، جس میں صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اس سودے کے اعلان سے محض چند ماہ قبل ایک خفیہ حصہ داری حاصل کی تھی۔
پینٹاگون کے ایک نامعلوم ذریعے نے بتایا کہ نیوارو جو کہ صدر کے بیٹے کے قریبی دوست ہیں، انہوں نے یہ درخواست خود کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ محمود احمدی نژاد کو دوبارہ ایران کا صدر بنانا چاہتی تھی، نیویارک ٹائمز
پینٹاگون جن درجنوں کمپنیوں کو فنڈز دینے کا سوچ رہا تھا، ان میں سے وولکن واحد کمپنی تھی، جس کی سفارش صدارتی مشیر کی جانب سے کی گئی تھی۔
پینٹاگون کے عملے کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ غیر معمولی رفتار سے کام کریں، جس کی وجہ سے ملازمین نے رات گئے تک جاگ کر اور انتہائی کم نیند لے کر چند ہفتوں کے اندر اس قرضے کو منظور کروایا۔
اس سودے کے فوراً بعد وولکن کے حصص کی مالیت تقریباً 200 ملین ڈالر سے چھلانگ لگا کر 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جو ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی فرم 1789 کیپیٹل کے لیے ایک بہت بڑا فائدہ ہے۔
صدر کے بیٹے ان یوژول مشینز نامی ایک اور کمپنی کے ایڈوائزری بورڈ میں بھی بیٹھے ہیں، جو ڈرون کے پرزے بناتی ہے اور پینٹاگون سے ایک اور قرضہ حاصل کرنے کی لائن میں لگی ہوئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اس وقت پیٹر نیوارو کی حمایت کی تھی، جب وہ جیل میں تھے اور اب یہ صدارتی مشیر ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے اس کا صلہ لوٹا رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












