امریکہ ایران کے خلاف دوبارہ داعش کی پراکسی فوج تیار کرنے لگا

رپورٹ کے مطابق امریکہ ایران کے خلاف استعمال کے لیے شامی جیلوں سے داعش کے دہشت گردوں کو رہا کر کے دوبارہ ایک نیابتی فوج تیار کر رہا ہے۔
امریکہ ایک بار پھر ایران کو نشانہ بنانے اور پورے مشرق وسطیٰ کے خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے کے لیے سرگرم ہو چکا ہے۔
اس مقصد کے لیے امریکی حکام نے دوبارہ داعش کے ساتھ پسِ پردہ گٹھ جوڑ کر لیا ہے اور شامی جیلوں سے جنگجوؤں کو خفیہ طور پر عراق منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ تہران کے خلاف ایک نئی پراکسی یعنی نیابتی فوج کھڑی کی جا سکے۔
سال 2026 کے آغاز میں ہی امریکہ نے تقریباً 7 ہزار داعش قیدیوں کو شام کی جیلوں سے عراق منتقل کر دیا ہے۔ یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام کے نئے صدر ابو محمد الجولانی کے ساتھ قریبی تعلقات کی پالیسی کے عین مطابق ہے۔
شام کے سابق صدر اسد نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ امریکہ خود لڑنے کے بجائے پراکسی فوج کا استعمال کرتا ہے۔
داعش اور القاعدہ کے اسرائیل کے مفادات کے لیے کام کرنے کے شواہد جیفری ایپسٹین کی فائلوں اور سی آئی اے کے سابق افسر جو کینٹ کے بیانات سے بھی ملتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے تباہ ہونے والے میزائل مراکز دوبارہ فعال کردیئے
رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ماضی میں النصرہ اور داعش کے زخمی جنگجوؤں کا طبی علاج بھی کیا تھا اور نیتن یاہو نے خود داعش سے منسلک گروپوں کو ہتھیار دینے کی وکالت کی تھی۔
امریکی کانگریس کے رکن اسکاٹ پیری کے مطابق یو ایس ایڈ نے ماضی میں داعش اور القاعدہ جیسے گروہوں کے لاجسٹک نیٹ ورک کی مالی معاونت کی تھی، جبکہ اوباما اور جنرل ویزلی کلارک بھی تسلیم کر چکے ہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے داعش کو ٹریننگ اور ہتھیار دیئے۔
ایران کے مایہ ناز جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو 2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر اسی لیے شہید کیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے امریکہ، اسرائیل اور داعش کے اس گٹھ جوڑ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا تھا۔
جب عراق کی کٹھ پتلی حکومت نے داعش کے خلاف لڑنے والی عوامی رضاکار فورس پی ایم ایف کی مالی امداد سے انکار کیا، تو قاسم سلیمانی اور مہدی نے ان کی بھرپور حمایت کی تھی۔ اگر ایران مدد نہ کرتا تو عراق پر داعش کا مکمل قبضہ ہو جاتا۔
ان دونوں رہنماؤں نے عراق کا تیل لوٹنے اور اسرائیل کے فائدے کے لیے ایران کو کمزور کرنے کا امریکی منصوبہ خاک میں ملا دیا تھا، جس کی سزا انہیں دی گئی۔
اسی طرح موساد کا ایک ایجنٹ بیامین افریم بھی 2011 سے ابو حفص کے فرضی نام سے لیبیا میں امام مسجد بن کر داعش کا کمانڈر بنا رہا اور تنظیم کو مضبوط کرتا رہا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












