جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی!!! یکم جولائی سے نیا نظام نافذ

04 جون, 2026 12:01

پاکستان میں پاسپورٹ حاصل کرنے کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔

 ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2026 سے شہریوں کو پاسپورٹ ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کیے جائیں گے۔ اس نئی سہولت کا مقصد عوام کو دفاتر کے غیر ضروری چکروں اور طویل انتظار سے بچانا ہے۔

ڈی جی امیگریشن نے حال ہی میں مختلف پاسپورٹ دفاتر اور سیکشنز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں سے براہ راست ملاقات کی۔ اس دوران لوگوں نے پاسپورٹ کے اجرا، تاخیر اور دیگر مسائل کے حوالے سے اپنی شکایات پیش کیں۔ محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کو فوری طور پر عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈی جی امیگریشن کا کہنا ہے کہ نئی سروس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ پاسپورٹ دفاتر پر رش بھی کم ہوگا۔ انہوں نے کورئیر کمپنیوں کو ہدایت کی کہ پاسپورٹس کی بروقت اور محفوظ ترسیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جدید اور عوام دوست خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اسی مقصد کے تحت پاسپورٹ سروسز میں مزید اصلاحات اور ڈیجیٹل سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو تیز، آسان اور شفاف خدمات فراہم کی جا سکیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔