جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

پاکستان کا انسانی خلائی مشن بھیجنے کا پلان، بجٹ میں ایک ارب روپے سے زائد تجویز

04 جون, 2026 13:54

نئے مالی سال کے بجٹ میں پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو کے پرانے اور نئے منصوبوں کے لیے ساڑھے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو کے لیے ساڑھے 5 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔

وفاقی ترقیاتی پلان میں سپارکو کے چھ پرانے اور دو نئے منصوبے شامل ہیں جن کی مجموعی لاگت 180 ارب روپے ہے۔ اس بار پی ایس ڈی پی میں پاک سیٹ ٹو سیٹلائٹ سسٹم اور جیو اے آئی ڈیویلپمنٹ حب کے نام سے دو نئے منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جن کے لیے ابتدائی طور پر 20  کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا ہم کائنات میں اکیلے ہیں؟ امریکی حکومت نے خلائی مخلوق سے متعلق خفیہ فائلیں کھول دیں

اس بجٹ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان نے اگلے سال انسانی خلائی مشن پر کام شروع کرنے کا پلان بنایا ہے اور اس مینڈ اسپیس مشن کے لیے ایک ارب 29 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ اس پورے منصوبے کی مجموعی لاگت دو ارب 19 کروڑ روپے ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ منصوبے کے لیے ایک ارب 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے، جس کی کل لاگت 19.59 ارب روپے ہے۔

پاکستان اسپیس سینٹر کے قیام پر اگلے سال ایک ارب 30  کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 37.72 ارب روپے ہے۔

ڈیپ اسپیس اسٹرونومیکل کے قیام کے لیے بجٹ میں ایک  ارب 16 کروڑ روپے دینے کی تجویز شامل کی گئی ہے، جس کی مجموعی لاگت 5.20 ارب روپے ہے۔

اسی طرح پاکستان ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ کے لیے ساڑھے 14 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جس پر مجموعی طور پر 72.27 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔