سوریا کمار یادیو بھارتی ٹیم کی کپتانی سے فارغ، ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا

بھارتی بورڈ نے خراب فارم کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹانے کے ساتھ ٹیم سے بھی ڈراپ کر دیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بڑا اور حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔
بورڈ نے حالیہ میچوں میں خراب فارم کی وجہ سے انہیں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے آنے والے دوروں کے لیے ٹیم سے بھی باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے ہماری دوستی بھارت کے لیے مسئلہ نہیں ہونی چاہیے، ترک وزیر خارجہ
یہ فیصلہ اس لحاظ سے غیر متوقع ہے کیونکہ بھارتی ٹیم صرف 3 ماہ قبل ہی سوریا کمار یادیو کی کپتانی میں ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتی تھی۔
ذرائع کے مطابق سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹانے اور ٹیم سے ڈراپ کرنے کا سخت مشورہ انڈین ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے سلیکٹرز کو دیا تھا۔
بھارتی ٹیم کا یہ اہم فیصلہ آئرلینڈ کے خلاف 2 اور انگلینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آغاز سے قبل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انڈین سلیکٹرز اب سوریا کمار یادیو کے متبادل کے طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شاندار اور ریکارڈ ساز کارکردگی دکھانے والے نئے نوجوان کھلاڑی سوریا ونشی کو ٹیم میں شامل کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










