جمعہ، 12-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

آزاد کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا کریک ڈاؤن، 72 افراد گرفتار

06 جون, 2026 16:24

بریکنگ نیوز

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر پولیس نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور قانون شکنی کی روک تھام کیلئے ریاست بھر میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 72 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان اے جے کے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں ایسے عناصر شامل ہیں جو امن عامہ میں خلل ڈالنے، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور اشتعال انگیزی میں ملوث پائے گئے۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد اور افواہیں پھیلانے والے عناصر کی سرگرمیوں کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے یا امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کریں اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست بھر میں صورتحال قابو میں ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔