بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

امریکا کے حملوں کے بعد ایران کا پلٹ کروار؛ خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

10 جون, 2026 09:21

امریکی حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں موجود متعدد امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں جنوبی ایران میں ہونے والی امریکی کارروائیوں کے ردعمل میں کی گئیں۔

ایرانی فوجی کمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ امریکی حملوں کے بعد فوری جوابی اقدامات کیے گئے اور بعض اہم فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم حملوں سے ہونے والے نقصانات کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران بحرین میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ اگر امریکا کی جانب سے مزید حملے کیے گئے تو ایران اس سے زیادہ سخت جواب دے گا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ان کارروائیوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کیے گئے۔ اسی دوران کویت میں واقع علی السالم فوجی اڈے پر بھی ڈرون حملے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

 تاہم کویتی فوج نے کہا ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک ہے اور ممکنہ خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا رہا ہے۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اردن میں واقع امریکی الازرق فوجی اڈے پر بھی میزائل حملہ کیا گیا۔ ان رپورٹس کے مطابق حملے میں اڈے کے متعدد اہم حصوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور جنگی طیاروں کے ہینگرز شامل ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔