دبئی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Good News for Dubai Travelers
دبئی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکی سیاحوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
دبئی کی امیگریشن اتھارٹی نے سیاحتی ویزا کے حصول کے عمل کو مزید آسان اور تیز بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد مختصر مدت کے لیے دبئی کا سفر کرنے والوں کو بڑی سہولت ملے گی۔
دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے مطابق اب سنگل انٹری ٹورسٹ ویزا درخواست مکمل ہونے کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر جاری کیا جا سکتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو بہتر اور تیز خدمات فراہم کرنا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سنگل انٹری ٹورسٹ ویزا 30 دن اور 60 دن کی مدت کے لیے دستیاب ہوگا۔ درخواست گزاروں کو مطلوبہ دستاویزات جمع کروانے کے بعد زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ بعض صورتوں میں ویزا چند گھنٹوں کے اندر بھی جاری کیا جا رہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ درخواستیں منظور شدہ ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ یہ ایجنسیاں جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت درخواستوں پر کارروائی کرتی ہیں، جس سے ویزا کے اجرا کا وقت کم ہو گیا ہے۔
ویزے کے لیے درخواست دینے والوں کو ایک حالیہ تصویر، کارآمد پاسپورٹ کی کاپی اور بعض ممالک کے شہریوں کو قومی شناختی دستاویز بھی فراہم کرنا ہوگی۔ تمام دستاویزات مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فوری کارروائی شروع کر دی جاتی ہے۔
سیاحتی شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی مسلسل اپنی ڈیجیٹل سروسز کو بہتر بنا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متوجہ کیا جا سکے۔ تیز رفتار ویزا نظام سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ کاروباری اور مختصر دوروں کے لیے سفر کرنے والوں کو بھی فائدہ ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












