25 اور 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

Big Relief for 25,000 and 40,000 Prize Bond Holders
25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔
40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ اس قرعہ اندازی میں بانڈ نمبر 810678 رکھنے والے شخص نے 8 کروڑ روپے کا پہلا انعام اپنے نام کر لیا۔
اسی قرعہ اندازی میں دوسرا انعام بھی تین خوش نصیب افراد کے حصے میں آیا۔ بانڈ نمبر 159467، 855955 اور 954286 رکھنے والوں نے فی کس 3 کروڑ روپے جیتے۔ اس کے علاوہ تیسرے انعام کے طور پر 660 افراد کو 5 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔ کامیاب امیدواروں کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب 25 ہزار روپے مالیت کے قومی پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی پشاور میں ہوئی۔ اس قرعہ اندازی میں دو افراد نے پہلا انعام حاصل کیا۔ بانڈ نمبر 009663 اور 845124 رکھنے والے خوش نصیب افراد کو 3،3 کروڑ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔
25 ہزار روپے کے بانڈ کے دوسرے انعام کے لیے پانچ نمبرز کامیاب قرار پائے۔ بانڈ نمبر 187375، 216012، 583887، 747225 اور 763842 رکھنے والے افراد کو ایک ایک کروڑ روپے انعام ملے گا۔ اس کے علاوہ 700 افراد کو تیسرے انعام کے طور پر 3 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











